تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

رحیم یارخان : جہانگیر خان ترین نے ٹی سی ایف سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

رحیم یارخان : جمال دین والی میں جہانگیر خان ترین نے ٹی سی ایف سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی معززین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر یو سی جمال دین والی کے سابق وائس چیئرمین رئیس نذیر احمد ڈگڑوچہ بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی منصوبے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا گیا اور بچوں کے لیے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

اک نظر

Back to top button