رحیم یارخان:شیخ زہد ہسپتال سٹاف کالونی کی مسجد کا معاملہ
رحیم یارخان:شیخ زہد ہسپتال سٹاف کالونی کی مسجد کا معاملہ،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کا مسجد شہید کرنے کے خلاف علماء کا ساتھ دینے کا عزم، پرنسپل شیخ زید ہسپتال وکالج مسجد کے معاملے کو سنجیدہ لیں، مطالبات تسلیم نہ کرنے پر احتجاج کا راستہ اپنایا جاسکتا ہے وکلاء کا عزم۔
شیخ زید ہسپتال اولڈ سٹاف کالونی کی جامع مسجدقباء کے خطیب سعید احمد طالب نے جمعیت علماء اسلام کے سینئر نائب امیر طیب سعید لغاری کی قیادت میں وفد میں شامل تحصیل جنرل سیکرٹری طاہر سعید لغاری،ضلعی ترجمان حافظ عثمان لدھیانوی،ڈپٹی سیکرٹری سلیم سومرو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر سردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان سے ملاقات کی اورمسجد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا
شیخ زید ہسپتال کی اولڈ سٹاف کالونی میں 1950ء سے مسجد قباء قائم ہے جہاں پر پانچ وقت کی نماز اورجمعہ پڑھایا جا رہا ہے کچھ عرصہ قبل شیخ زید ہسپتال کی توسیع کے منصوبے میں ہسپتال انتظامیہ نے مسجد کی انتظامیہ سے وعدہ کیا کہ نقشہ میں مسجدشامل ہے اسکوشہید کیا جائیگا اورمتبادل جگہ پر مسجد تعمیرکیا جائے گی
اب معلوم ہوا ہے کہ نقشہ میں مسجد شامل نہیں ہے اورمسجد امام کو مکان چھوڑنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ شرعی لحاظ سے مسجد کی جگہ کو شفٹ نہیں کیا جاسکتا،
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مسجد کے معاملے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر محمدطارق مسجدکے معاملے کو حل کروائیں اورشہر کے ماحول کو خراب نہ کریں،
مسجد قباء کو از سرنو تعمیر کیا جائے اورمسجد کے خطیب سعید احمد طالب کومکان خالی کرانے کے آڈرکو فی الفورواپس لیا جائے ورنہ وکلاء علماء کرام کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے جس کی تما م تر ذمہ داری پرنسپل شیخ زید ہسپتال وکالج ڈاکٹر محمد طارق پر ہوگی۔