سٹپ سکول کے درمیان پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات ایم او یو سائن

رحیم یارخان :ڈی پی او اور سٹپ سکول کے درمیان پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات ایم او یو سائن،

ایم او یو کے مطابق شہداء پولیس اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے بچوں کو سو فیصد جبکہ دیگر کیٹگری کے تمام اہلکاروں کو 50 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

 گزشتہ روز سٹپ سکول ظاہر پیر کی پرنسپل نورین اسماعیل اور کوآرڈینیٹر محمد عمران نے سکول کے دیگر وفد کے ہمراہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے ان کے آفس میں ان سے ملاقات کرکے پولیس کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس کے 16 گریڈ تک کے ملازمین کے بچوں کو رعایتی فیسوں پر تعلیم فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس پر پولیس اور سٹپ سکول کے درمیان ایک تحریری یاداشت پر دستخط کیے گئے جس میں پولیس مقابلوں کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اور ساتھ ساتھ دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو سو فیصد مفت تعلیم جبکہ حاضر سروس، ریٹائرٖڈ و دیگر پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 50 فیصد کم فیسوں پر تعلیم کی فراہمی کا ایم او یو سائن کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پرنسپل سکول نورین اسماعیل نے یاداشت پر دستخط کیے اور ایم او یو کا تبادلہ کیا،

اس موقع پر ویلفیئر آفیسر و او ایس آئی انسپکٹر محمد صدیق اور سٹپ سکول کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے سٹپ سکول کی انتظامیہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دور افتادہ علاقہ میں پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے بہترین تعلیم کا حصول یقینی ہو سکے گا اور آپ لوگ اس کار خیر کا باعث بنے ہیں،

سکول سٹاف نے و پرنسپل نے کہا کہ معاشرے کا فرض ہے کہ چوبیس گھنٹے اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے لیے اپنی اسطاعت کے مطابق ان کی فلاح بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہیں خوشی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے حصے کا کام کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button