رحیم یارخان میں کیمیکل ملا دودھ عام ،شہری بیماری میں مبتلا

رحیم یارخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی ہوٹلوں اوردودھ کے معیار کو چیک کرنے کے لئے ٹھوس اورعملی اقدامات اٹھائے،
شہر بھر میں ہوٹلوں میں کھانے حفظان صحت کے اصولوں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے،
دودھ فروش آئے روز کیمیکل ملادودھ بیچتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں مگر معمولی جرمانہ عائدکرکے اگلے روز دکانیں کھول کر مزید کیمیکل ملا دودھ بیچ رہے ہوتے ہیں۔

انتظامیہ کو چاہئے کہ کیمیکل دودھ اورناقص کھانے والے ہوٹلوں کو تین مرتبہ جرمانے کے بعد مستقل بنادوں پر بند کیا جائے ان خیالات کااظہاروسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردار عبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،سینئر کونسل محمد طارق حمید ایڈووکیٹ،وکیل انسانی حقوق سید عترت حسین شاہ ایڈووکیٹ اورکسان رہنما مرید عباس نیازی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریانہ اشیاء کی لسٹ جاری کی جائے اوردوکانداروں کو ریٹ لسٹ اشیاء کے مطابق فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے،

عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں‘شہر میں سب سے بڑا مسئلہ کریانہ کی ناقص اشیاء کے ساتھ مہنگی بھی ہیں ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی وارباب اختیار اس سنگین مسئلہ حل کرنے لئے حل کیلئے خصوصی اقدام اٹھائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button