رحیم یارخان کے میپکو آفس میں خواتین سٹاف جنسی ہراسگی کا شکار
رحیم یارخان:میپکو کے افسران کو بلیک میل کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا میپکو افسران پر حراساں کرنے کا الزام‘اعلیٰ حکام کا نوٹس متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب‘تین رکنی تحقیقات کمیٹی تشکیل فریقین آج میپکو آفس ملتان میں تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہونگے
میپکو آفس میں تعینات جونیئر کلرک صبیحہ تنویر اور ڈیٹاکوڈر کمپیوٹر سینٹر میں تعینات ثوبیہ ستار کی جانب سے اہلکار محمدعلی پر جنسی طورپر حراساں کرنے کاالزام لگایاتھا‘ جس پر چیف ایگزیکٹو میپکو کی جانب سے سخت نوٹس لینے پر تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی‘ جس کے ممبران میں منیجرایڈمن میپکو ملتان‘ منیجر ایل اینڈ ایل میپکو ملتان اور مینجر سی ایس ماریہ یاسین شامل ہیں‘ جنہیں فوری طورپر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تشکیل دی جانیوالی کمیٹی کی جانب سے فریقین کو آج تحقیقات کے لئے میپکو ہیڈکوارٹر آفس ملتان طلب کیاگیا ہے‘ واضح رہے کہ الزام عائد کرنے والی صبیحہ تنویر کی جانب سے اس سے قبل بھی حراساں کرنے کے الزامات عائد کیئے جانے پر دفاتر سے نکالا جاچکا ہے۔