تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اسے ایمان داری اور محنت سے کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے

رحیم یار خان: تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اسے ایمان داری اور محنت سے کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ملازمت میں انسان ساری زندگی لگا کرخاندان پالتا ہے اور کاروبار سے نسلیں پلتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین،جمعیت علماء پاکستان کے ڈویژنل صدر ریاض احمد نوری۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری جعفر اقبال اور سابق ای پی اے چوہدری محمد عمر جعفر کے نمائندہ چوہدری زاہد گجر نے مسلم بازار میں نیو شاہی کلاتھ ہاوُس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے اس وقت مہنگائی کی وجہ سے ہر آدمی پریشان ہے اور انسانہ ضرورت کی ہر چیز کا روزانہ کی بنیاد پر ریٹ بڑھتا ہے اور حکومت عوام کو ملکی ترقی کے جھوٹے خواب دیکھا رہی ہے۔
اس موقع پر علامہ محمد تنور سالک مصطفائی نے ریبن کاٹ کر کپڑے کے نئی شاپ کا افتتاح کیاور کامیابی کے لیے دعا کرائی۔صدر سکول بازار میاں عمیرمیری،سید حسنین شاہ سمیت بازار کے تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر میں میزبان میاں ذیشان،محمد عمران نے مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button