رحیم یارخان میں ووٹر لسٹوں کو شفاف بناننے کے لئے گھر گھر تصدیق کا عمل شروع

رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وحید فروز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیقی عمل کی کارروائی کو کرنے جا رہا ہےتاکہ ووٹر لسٹوں کو شفاف بنایا جا سکے۔اس عمل  کا باقاعدہ آغاز 7 نومبر، 2021 سے کیا جا رہا ہے اور یہ کارروائی 6 دسمبر، 2021 تک جاری رہے گی۔

اس سلسلہ میں ضلعی الیکشن کمشنر، رحیم یار خان، وحید فیروز نے ضلع بھر میں لگائے گئے  51اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، 416 سپروائزرز اور 1088 تصدیق کنندگان کی باضابطہ ٹریننگ ضلع بھر کی چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں کروا دی ہے تا کہ وہ اس تمام عمل میں ہونے والی کارروائی سے مکمل طور پر واقف ہوں اور اپنے کام کو بخوبی سرانجام دے سکیں اس کے علاوہ گھر گھر وزٹ کے دوران کسی بھی مشکل کی صورت میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے افراد کو فارم 13 مہیا کر سکیں تا کہ اس انتخابی علاقہ میں مو  جود اشخاص اپنے شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتہ پر اپنا ووٹ درج کروا سکیں۔

عوام کی آگاہی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان کے گھروں میں 7 نومبر، 2021 سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تفویض شدہ عملہ ان کے گھروں کو وزٹ کرے گا تا کہ انکو تفویض شدہ ووٹر لسٹوں میں موجود افراد / ووٹرز کی تصدیق کی جاسکے کہ اس لسٹ میں موجود افراد کے ووٹ ان کے مستقل یا عارضی پتہ پر موجود ہیں یا پھر سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں، ثبوت کی فراہمی کے بعد شناختی کارڈ پر درج مستقل/عارضی پتہ کے علاوہ کسی تیسرے پتہ پر درج کراوائے گئے ہیں/درج کروانا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں سرکاری ملازم کو فارم 14 مہیا کیا جائے گا اور اس فارم 14 کو پُر کر کے سرکاری ملازم وہ فارم اپنے تصدیق کنندہ کو واپس کر دے گا جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس کا ووٹ  شناختی کارڈ پر درج پتوں کے علاوہ تیسرے پتہ پر درج کر دیا جائے گا۔

یہ تمام عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان  متعلقہ ضلع کے تعلیمی ادارہ کے استاد صاحبان کی مدد سے کر وارہا ہے جس میں عوام کے بھرپور تعاون کی اشد ضرورت ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مُلک کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئےاس تمام کارروائی میں ضلع بھر کے تمام اہل ووٹرز  الیکشن کمیشن  کی طرف سے تفویض کردہ سٹاف سے بھرپور تعاون فرمائیں گے جو کہ 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button