چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2026-28کا باقاعدہ اعلان
رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2026-28کا باقاعدہ اعلان چیمبر سیکرٹریٹ میں ممبران الیکشن کمیشن چوہدری شفقت حسین،چوہدری ندیم بشیر، حاجی عبدالجبار ورک نے کیا۔

چوہدری شفقت حسین صاحب نے بتایا کہ رحیم یار خان چیمبر ممبران کی ابتدائی ووٹر لسٹ کا اجراء منگل 21 جولائی 2026 کو کیا جائے گا، ووٹر لسٹ پر اعتراضات سیکرٹری جنرل کے پاس جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعہ24 جولائی 2026جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے خالی نشستوں کے لیے امیدواراں کے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 اگست 2026 اور ابتدائی فہرست ایگزیکٹو کمیٹی بھی 22 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی۔پولنگ کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس 17ستمبر 2026 کو ہو گی جو صبح 8 تا شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات ہفتہ 19 ستمبر 2026 کو جمع ہو ں گے۔ صدر،سنیئر نائب صدر اور نائب صدر کے لیے کاغذات نامزدگی منگل22ستمبر2026 کو جمع ہوں گے اور 24 ستمبر 2026 کو صدر،سنیئر نائب صدر اور نائب صدر کی پولنگ عمل میں لائی جائے گی۔ حاجی عبدالجبار ورک نے کہا کہاالیکشن کا عمل صاف شفاف ہو گا اگر کسی امیدوار کو کوئی اعتراض ہو تو اُس کے لیے پور ا وقت مہیا کیا جا رہا ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں سیکرٹری جنرل کے پاس اعتراضات جمع کروائے جا سکتے ہیں اس کے بعد بھی اعتراضات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرواے جا سکتے ہیں ہماری پور ی کوشش ہے کہ تمام امیدوارں کے اعتراضات کو سنا جائے اور دور کیا جائے۔چوہدری ندیم بشیر صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پولنگ کے دن ہم ہمارے چیمبر ممبران کو الیکشن کے حوالے سے بہتریں سہولیات مہیا کر سکیں کسی بھی ووٹر کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن شیڈول چیمبر کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے جہاں سے تمام ممبران شیڈول کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔




