رمضان المبارک میں مفت راشن اب مستحقین کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا
رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا ہے کہ امسال حکومت پنجاب رمضان المبارک میں مفت راشن مستحقین کی دہلیز پر پہنچائے گی،
حکومت کی جانب سے جلد ضلع میں موجود مستحقین کا ڈیٹا فراہم کر دیا جائے گا، رمضان پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے فوڈ ہیمپرز میں آٹا،چینی، گھی، بیسن سمیت دیگر اشیاہ شامل ہو گی جس کا وزن 18تا20کلو گرام ہو گا۔
حکومت کی جانب سے جلد ضلع میں موجود مستحقین کا ڈیٹا فراہم کر دیا جائے گا، رمضان پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے فوڈ ہیمپرز میں آٹا،چینی، گھی، بیسن سمیت دیگر اشیاہ شامل ہو گی جس کا وزن 18تا20کلو گرام ہو گا۔
رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کے رمضان پیکج سمیت ضلع میں اشیاء روزمرہ کی وافر مقدار میں دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق گھرانوں کو فوڈ ہیمپرز دہلیز پر فراہم کرے گی
جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی مکمل کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے مستحقین کا ڈیٹا اور راشن بیگ موصول ہوتے ہیں 10یوم میں تمام راشن بیگ مستحقین تک پہنچائے جائیں گے اور متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز اس تمام امور کی نگرانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ضلع کی ہر تحصیل میں اشیاء خورد ونوش کے خصوصی سٹالز بھی لگائے جائیں گے جہاں صارفین کو عام بازار سے بارعایت اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) محمد اشرف صالح،اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ریاست علی، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی،ایس این اے جام محمد نعیم سمیت دیگر موجود تھے۔