رحیم یارخان میں بارشیں کب سے شروع ہوںگی

پیر کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم گوادر04اور کوئٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 46،بھکر ،اوکاڑہ، نوکنڈی ، سبی 45اورجیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز: خطۂ پوٹھوہار ،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، منڈی بہاؤالدین ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی،بھکر، لیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال،ڈی جی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر میں بھی چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کہیں کہیں شدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کے نئے آنے والے سلسلے کی پاکستان میں آمد اور اس کے مون سون ہواوں سے ٹکرانے کے بعد پیدا ہونے والے اثرات

کب ہونا؟
سوموار 19 جولائی رات 1 بجے
تا بدھ 21 جولائی رات 12 بجے تک

کیا ہونا؟

*تیز طوفانی و موسلا دھار بارشیں

*شدید سے شدید ترین گرج چمک

*آسمانی بجلی گرنے کے امکانات

*مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال

*تیز طوفانی اور جھکڑ ٹائپ ہوائیں

تفصیلات
انتہائی کم نمی کا حامل مغربی ہواؤں کا سلسلہ ازبکستان سے ترکمانستان ہوتا ہوا افغانستان میں باراستہ ہرات شہر داخل ہورہا ہے
یہ سلسلہ افغانستان سے باراستہ زوب وخوست پاکستان میں آج داخل ہو جائے گا
جہاں پر پہلے سے ہی سمندری ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب بہت زیادہ ہے
قصہ مختصر ان دونوں ہواؤں کے ملاپ سے آج رات گئے گرج چمک شدید بارش کے بہت ہی سٹرونگ سلسلے تشکیل پانا شروع ہوں گے پاکستان کے جن جن شہروں میں تبدیلی آئے گی ان کی تفصیلات درج ذیل ہے

کے پی کے
یہ سلسلہ سب سے پہلے خیبرپختونخوا میں داخل ہوگا جس سے کھر صوابی مردان مالاکنڈ سواری تنگی ہریپور چارباغ کوہاٹ بنوں ملازئی وانا بیشام چترال ٹانک میرانشاہ درہ آدم خیل پشاور بٹخیلا متنی پیجو تخت بھائی رستم اوگی لکی مروت زیدی ٹاون اپر دیر لوئر دیر ایبٹ آباد اور اسلام آباد کے تمام درمیانی شہر پاراچنار اور اوپر بیان کئے گئے شہروں کے تمام نزدیکی قصبہ جات میں شدید سے شدید ترین بارش کہیں کہیں تیز اور گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلیں گے ان سب اثرات کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا شدید امکان ہے

کے پی کے میں گرج چمک کی صورتحال
صوابی مردان نوشہرہ لکی مروت سواری کوہاٹ داؤدخیل تنگی بنوں ملازئ وانا ٹانک میرانشاہ تھل اور تمام نزدیکی قصبہ جات میں بجلی کی گرج چمک انتہائی شدید ہو گئی جس کی وجہ سے بجلی گرنے کے امکانات روشن ہیں

ریسرچ و تحریر خاک گولڑہ شریف منورسلیم کھوکھر رحیم یار خان

پنجاب
میانوالی چکوال منڈی بہاوالدین تلاگنگ پنڈی گھیب کلرسیداں اٹک کہوٹہ واہ کینٹ جھنگ ہری پور راولپنڈی اڈیالا ترنول فتح جھنگ کھوڑ فاروقہ بھاونا جھنگ چنیوٹ بھابھڑا گھکھڑ منڈی آروپ جہلم واہ کینٹ خوشاب مریدکے حافظ آباد لاہور سیالکوٹ کھاریاں لیہ کوٹ ادو فیصل آباد ننکانہ صاحب چونیاں قصور گجر خان سرگودھا خوشاب ہیڈفقیریاں سوہاوا سمیت وسطی اور شمالی پنجاب خصوصا پوٹھوہار ریجن میں انتہائی تیز بارشیں متوقع ہیں
ان بارشوں کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کہیں کہیں سو سے ڈیڑھ سو ایم ایم تک بارش ہو سکتی ہے
اس لیے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا شدید امکان ہے

اگر جنوبی پنجاب کا ذکر کیا جائے تو جام پور بہاولپور رحیم یار خان دنیاپور خانیوال اوچ شریف ظاہرپیر ترنڈہ محمدپناہ صادق آباد میں گہرے ترین بادل متوقع ہیں اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوا کا بھی امکان ہے جب کہ بارش کے چانس بہت کم ہے
زیادہ سے زیادہ بارش کا ایک سلسلہ آؤٹ پٹ دے سکتا ہے

جبکہ فورٹ عباس میں انتہائی گہرے بادل متوقع ہیں (خصوصا عید والے دن ) سسٹم اگرچہ بارش نہیں بتا رہا مگر بادلوں کا درجہ حرارت انتہائی کم ہونے کی بنیاد پر بارش کا امکان ہے

پنجاب میں گرج چمک کی صورتحال

میانوالی اٹک فیصل آباد ننکانہ صاحب چنیوٹ چونیاں پنڈی گھیب واہ کینٹ بھابھڑا ڈیرہ اسماعیل خان پہاڑ پور کہوٹہ منڈی بہاوالدین جہلم گجرات خوشاب میں انتہائی شدید گرج چمک کا امکان ہے جس سے بجلی گرنے کے امکانات روشن ہیں

بلوچستان
بلوچستان میں شمالی بلوچستان کے ایریا جات ذوب بارکھان کوہلو رکھنی اور کوہ سلیمان کے تمام علاقہ جات میں شدید گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز طوفانی ہوائیں بھی متوقع ہیں
اگر سلسلہ پھیلا بھی سہی تو زیادہ سے زیادہ کوئٹہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ باقی بلوچستان میں مطلع صاف اور بارش کے بغیر موسم گزرے گا

سندھ
سندھ میں بارش کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں زیادہ سے زیادہ شمالی سندھ یعنی سکھر سے اوباڑو تک کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے

آزاد کشمیر و کیپیٹل ٹریٹری ایریاز

اسلام آباد کوٹلی مظفر آباد چڑھوئی و تمام نزدیکی ایریاز میں طوفانی بارش، شدیدگرج چمک متوقع ہے
لینڈ سلائیڈنگ و سیلابی حالات کے امکانات روشن ہیں شہری احتیاط لازمی برتیں

ریسرچ و تحریر خاک گولڑہ شریف منورسلیم کھوکھر رحیم یار خان

Fitness Is a Frame of Mind buy testogel online 21 At-Home Fitness Products For When The Gym Is Just Too Far Away

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button