سید علی حسن گیلانی,بیوہ نے وارثان پر حق المہر کا دعویٰ دائر کر دیا
شوہر کی قبر کی مٹی ابھی خشک نہیں ہوئی مگر بیوہ نے مرحوم خاوند کے وارثان پر حق المہر کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی گزشتہ ہفتے ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔ سید علی حسن گیلانی کی بیوہ مسماۃ(ک)نے عدالت میں ان کے وارثان سمیع گیلانی ،سہیل گیلانی اور سلمان گیلانی کے خلاف حق المہر کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔ حق المہر میں ایک عدد پلاٹ بمعہ مکان 7 کمرے کچن،واش روم چار دیواری ،سٹور روم ،سرونٹ کوارٹرز ،مین گیٹ کے ساتھ بمعہ پالتو جانور ،پنجرے ،18 کنال رقبہ واقع موضع اوچ گیلانی ۔ دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ سید علی حسن گیلانی مرحوم کا نکاح 2008 میں ہوا ،حق المہر طے ہوا مگر انتقال نہ ہوا تھا ۔ بیوہ کے بطن سے کوئی اولاد نہ ہے ،مرحوم کے سوتیلے بھائی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ عدالت سے 18 کنال پلاٹ بمعہ مکان اور 218 کنال زرعی و کمرشل پلاٹ پر حکم امتناعی کی استدعا ۔