نوجوان نسل کو منشیات سے پاک کریں گے،لیفٹیننٹ کرنل کاؤنٹر نارکوٹکس فورس
رحیم یار خان میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اور اینٹی کرپشن اینٹی نارکوٹکس ایسوسییشن اف پاکستان ان فارمر ایجنسی کے عہدیداران نے مارچ کیا

اس فلیگ مارچ کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کر رہے تھے جن کے ساتھ اینٹی کرپشن اینٹی نارکوٹکس ایسوسیشن اف پاکستان کے ضلعی عہدے داران اور چیف کوارڈینیٹر بھی شامل تھے
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انے والی نوجوان نسل کو اور پاکستان کو منشیات سے پاک کریں گے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس پاس کے علاقوں میں منشیات کی بڑھتی ہوئی سپلائی کے خلاف موثر اقتدامات اقدامات کیے جائیں گے
شہر بھر میں فلیگ مارچ کے دوران بہت سے سرکاری غیر سرکاری اداروں اور این جی اوز کے ارکان نے اس اقدام کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی
فلیگ مارچ کاؤنٹر نورکوٹکس فورس کے دفتر سے شروع ہوا جبکہ چوک بہادر پور تک اس کا اہتمام کیا گیا اس فلیگ مارچ کرنے کا مقصد لوگوں میں اس امر کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان ارمی اور انٹیلیجنس کے ادارے ہر لمحہ ان کے ساتھ موجود ہیں لوگوں کے پاس کسی بھی قسم کی کوئی اطلاعات جو کہ ملک دشمن عناصر اور منشیات کے سپلائر کے بارے میں ہوں بلا خوف و خطر ادارے کے ساتھ ان کی تفصیلات بانٹ سکتے ہیں






