رحیم یارخان میں گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کا فیصلہ

رحیم یار خان:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عرفان انور نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کیمطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

روٹی،پھل،سبزیوں،چکن،کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک اور گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیلوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پرعملدرآمد میں غفلت نہیں ہونی چاہیے اور گرانفروشوں کے خلاف ایکشن کی رپورٹ روزانہڈپٹی کمشنرکے دفتر فراہم کی جائے۔ انہوں نے ناقص کارکردگی کے حامل پرائس مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے بصورت دیگر انہیں ضلع سے سرینڈر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہفتہ میں دو مرتبہ ماتحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاؤہ روٹی اور بیکری آئٹمز کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خود تندوروں، ہوٹلز اور بیکریوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔

اک نظر

Back to top button