خواجہ فرید یونیورسٹی،باغ و بہار سے بھی یونیورسٹی بس روٹ کا آغاز
رحیم یارخان :خواجہ فرید یونیورسٹی،باغ و بہار سے بھی یونیورسٹی بس روٹ کا آغاز طلبہ کیلئے 18بسیں موجود،سفری مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہیں،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ
رحیم یار خان() خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکناالوجی نے دور دراز سے آنے والے طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے باغ و بہار کیلئے بھی یونیورسٹی بس کا اجرا کردیا۔
یونیورسٹی کے اس اقدام سے وہاں سے آنے والے طلبا و طالبات بروقت یونیورسٹی پہنچ سکیں گے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کا شعبہ ٹرانسپورٹ طلباء و طالبات کے سفری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کے پاس طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ دینے کے لئے 18 بیس میں موجود ہیں جو خان پور ۔کوٹ سمابہ، ۔کوٹ مٹھن، منٹھار، سنجر پور، صادق آباد، گلشن اقبال، گلشن عثمان، خانپور اڈہ، سٹی پل، نورے والی،
۔فوجی چوک، جگنو چوک اور گردونواح میں بسنے والے طلباء و طالبات کو گھروں سے یونیورسٹی اور یونیویرسٹی سے واپس گھر تک پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا 6000سے زائد بچے یومیہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں صبح سے رات تک بسوں کے مخصوص اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔