تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس

بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت ڈی پی او بہاولپوررانا عبدالوہاب،ڈی پی او  بہاولنگرمحمد عمران  ،ڈی پی او  رحیم یار خان  عرفان علی سمو اورتمام ایس ڈی پی اوز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

  1. اجلاس میں مختلف اہم ایجنڈا پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں پہلی و دوسری سہ ماہی 2026 کے زیر التواء چالانز، پینڈنسی ٹریکر، اغواء شدہ خواتین (2021 تا 2026) اور لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق کیسز شامل تھے۔
    اس موقع پر آر پی او بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین نے افسران کو ہدایت کی کہ زیر التواء چالانز اور مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اغواء شدہ خواتین و لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔
  2. بعد ازاں آر پی او بہاولپور نے اجلاس میں مجموعی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال، عیدالاضحیٰ 2026 کے سیکیورٹی انتظامات، مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی اور محرم الحرام 2026 کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
  3. ڈی پی اوز نے اپنے اپنے اضلاع میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر آر پی او کو تفصیلی بریفنگ دی۔
  4. آر پی او بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین نے ہدایت کی کہ تینوں اضلاع میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
    مویشی منڈیوں میں شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
  5. محرم الحرام کے حوالے سے آر پی او بہاولپور نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پلان مرتب کیا جائے،
    جبکہ دہشت گردعناصر ان کے سہولت کاراور سلیپنگ سیل کو ختم کرنے کیلئے سرچ، سویپ  اور کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے لاء اینڈ آرڈر کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اک نظر

Back to top button