رحیم یارخان: تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا
رحیم یار خان: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے مولانا ضیاء الرحمن درخواستی کے ہمراہ پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا اس موقع پر مولانا جیمل الرحمن درخواستی نے کہا کہ مولانا آپکی جدوجہد رنگ لے آئی ہے اور بالآخر حق سچ کی فتح ہوٸی اس ساری تحریک میں جےیوآئی کی قیادت اور کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے نظریہ ضرورت کو پس پشت ڈالتے ہوۓ فیصلہ دیا اور اپنے فیصلے سے آئین بحال کیا۔پوری قوم آج یوم تشکر منارہی ہے، اللہ کے حضور سربسجود ہے
آٸیندہ حکومت صرف ملکی سلامتی اور قومی ترقی پر توجہ دے گی انتقامی سیاست سے پرہیز کیا جاۓ گا ان شاءاللہ پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا