بھونگ انٹر چینج کی تعمیر,انتھک محنت بالآخر رنگ لے آئیں۔
رحیم یارخان :ملتان سکھر موٹروے پر رحیم یارخان صادق آباد کے قریب بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کے لیے سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد خان ایڈووکیٹ کی کاوشیں اور انتھک محنت بالآخر رنگ لے آئیں۔ سردار رئیس منیر احمد خان ایڈووکیٹ کی مسلسل و طویل عدالتی جہدوجہد کے بعد الحمدللہ یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے اور اب بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔ بھونگ انٹر چینج حقیقت میں علاقہ میں قیام امن اور معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے اور اب بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔ بھونگ انٹر چینج حقیقت میں علاقہ میں قیام امن اور معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔
بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر سردار رئیس منیر احمد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے شکرانے کے طور پر آغا خان عالمی ایوارڈ یافتہ جامع مسجد بھونگ میں قرآن خوانی اور میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس بڑے میگا پراجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
دعا امام جامع مسجد بھونگ مفتی محمد یوسف چشتی نے کرائی۔ دعائیہ تقریب میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سردار رئیس منیر احمد خان ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔