پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے,جاویداقبال وڑائچ
رحیم یارخان:ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے،
پی ٹی آئی نے خود غرضوں اور نام نہاد مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان جس نئے پاکستان کیلئے تاریخی جدوجہد کررہے ہیں پوری قوم اس جدوجہد میں ان کیساتھ ہے حکو مت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور عمران خان ہی بدستور وزیر اعظم رہیں گے اپوزیشن کا حکومت گرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
ان خیالات کاااظہارانہوں نے دڑی سانگھی تا فوجی چوک180 ملین کی لاگت سے نئی تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ کاافتتاح کرنے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔
چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے حلقہ کے تمام گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاگیاہے شہرکاکوئی گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا،
انہوں نے کہاکہ حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل اورکروڑوں روپے کے جاری ہیں عوام سے عام انتخابات میں کئے ہوئے وعدے پورے کردیے ہیں تقریب سے قبل اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے اراکین اسمبلی کااستقبال کیا،
اس موقع پرمعززین علاقہ نے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان علاقوں میں سیوریج لائننز، ٹف ٹائل اورسڑکوں کے گھمبیر مسائل تھے نئی کارپیٹیڈ روڈ سے علاقہ میں صفائی ستھرائی کانظام بہترہوگا چوہدری آصف مجیدکے بے حد مشکور ہیں کے انہوں نے الیکشن کمپین میں اس علاقے کے لوگوں سے کیا ہوا وعدہ پوراکردیاہے۔
اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمدگوجر،وڈیرہ اقبال سانگھی، وڈیرہ حسن سانگھی، منیر سانگھی، شاہ زمان لاڑ، رحمت کمبوہ، سیف سانگی، منصورسانگھی، فوجی افضل، چوہدری جاوید اختر،گوہر ذیشان، سمیع بلوچ، رانااصغرملک، ملک سفیان، تنویر کھرل اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔