تھانہ صدر خان پور پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
رحیم یارخان: تھانہ صدر خان پور پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ساتھی فرار پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تھی جس پر مسلح ملزمان نے ناکے پر موجود پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت خطرناک ڈاکو ظفر چونگلی کےنام سے ہوئی ہلاک ڈاکو ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے 23 مقدمات کا ریکارڈی تھا ہلاک ڈاکو سے ناجائز اسلحہ رائفل بھی برآمد ہوا
ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس ٹیم کو کوئیک رسپانس اور کامیاب کارروائی پر شاباش