چولستان دو تحصیلوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کا اجلاس میں فیصلہ

رحیم یار خان:چولستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہو اجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) بیرسٹر بلال سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی سمیت محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو1122، میونسپل سروسز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
چولستان کی صورتحال
ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ضلع کی دو تحصیلوں خانپور اور لیاقت پور کے چولستانی علاقوں میں فوری طور پر دو ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں

جہاں پر انسانوں اور مویشیوں کی ادویات، پانی سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء ہمہ وقت موجود ہونی چاہیے

جبکہ اندرون چولستان میں باقی رہ جانے والے خاندانوں کو بھی فوری طور پر پانی کے نزدیک منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں اندرون چولستان آبادی والے علاقوں کا وزٹ کریں اور وہاں پر موجود خاندانوں کو ان کے مال مویشیوں کے ہمراہ فوری پانی کے نزدیک منتقل کریں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر سربراہی فوری طور پرنہری پانی چوری کی روک تھام کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو بغیر کسی دباؤ کے نہری پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کریں گی

جبکہ نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف زیر التواء مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے اسے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں نہری پانی کی چوری کسی صورت قابل قبول نہیں کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو افسران نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروئیاں کریں۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چولستان میں آباد خاندانوں میں سے80فیصد سے زائد اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں

جبکہ حالیہ رپورٹس کے مطابق اندورن چولستان میں مقیم افراد کی اکثریت نے اپنے گھر کی خواتین اور بچوں کو مویشیوں سمیت محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا ہے محض کچھ افراد ہیں انہیں بھی جلد منتقل کر دیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے اندر دونوں تحصیلوں میں ریلیف کیمپس فعال کردیئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوذب سعید نے ضلع رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے مختلف گندم خریداری مراکز کا وزٹ کیا۔

انہوں نے اس دوران گندم خریداری مراکز پر خریداری کے عمل اور ٹارگٹ کے حصول کے لئے محکمانہ کوششوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی میں گندم خریداری مہم 2022/23 کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوذب سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے، ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے سخت اقدامات کر رہی ہے تاکہ عام عوام کو سارا سال گندم اور آٹا مناسب نرخوں پر دستیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے محکمہ خوراک پنجاب نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کی ہے

جس کے تحت محکمہ خوراک پنجاب اور فیڈرل سیڈ کارپوریشن کے افسران مشترکہ طور پر سیڈ کمپنیوں کا سٹاک چیک کرنے کے مجاز ہیں جبکہ فلور ملز کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان جغرافیائی لحاظ سے اہم ضلع ہے اور اس ضلع میں سیڈ کمپنیوں،فلور ملز کی تعداد پنجاب کے دیگر اضلاع سے زیادہ ہے۔

لہذا افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنائیں تاکہ گندم و آٹا کی غیر قانونی نقل و حرکت کوروکا جا سکے اور ذمہ دارا ن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک اور فیڈرل سیڈ کارپوریشن کے افسران سیڈ کمپنیوں کے سرپرائز وزٹ کریں اور وہاں موجود گندم کے سٹاک کا جائزہ لیں جبکہ فلور ملز پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ کارپوریشن رانا ندیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 150سیڈ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو تقریباً 1لاکھ80ہزار میٹرک ٹن گندم سیڈ بنانے کے لئے خرید کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے ریکارڈ کے مطابق ضلع میں 6لاکھ 85ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی تھی جس میں سے3لاکھ ایکڑ رقبہ سیڈ کمپنیوں کے لئے مختص تھا تاہم فیڈرل سیڈ کارپوریشن گندم کی غیر قانونی ٹریڈنگ روکنے کے لئے محکمہ خوراک کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاولپور عدنان بدر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول عبدالماجد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے محکمہ خوراک متحرک ہے

جبکہ گندم و آٹا کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے ضلع کے تما م داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹ پر بھی محکمہ خوراک کا عملہ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سیکورٹی اداروں کے تعاون سے کارروائیاں جاری ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button