بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا معاملہ,فریق بننے کی درخواست مسترد
رحیم یارخان: بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا معاملہ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے کی درخواست، رئیس محمد ابراہیم کی کیس میں فریق بننے کی درخواست مسترد،
کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست گزار عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے عید کے بعد مرکزی کیس پر دلائل طلب کر لیے،
درخواست گزار سردار رئیس منیر احمد خان کی جانب سے وکیل وقار رانا عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔
معزز عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زمین ایکوائر ہو چکی دیگر تمام امور بھی اس حوالے سے نمٹائے جا چکے، این ایچ اے کو ابھی تک زمین کا پوزیشن نہیں ملا،
معزز عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ابھی تک کوئی کورٹ کا سٹے آرڈر موجود نہیں کہ رئیس محمد ابراہیم جگہ خالی نہ کریں،
یہ درخواست سپریم کورٹ کے آرڈر پر عمل درآمد کے لیے ہے، معززعدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے،این ایچ اے کے وکیل نے جگہ ایکوائر کرنے رقم جمع کرانے کے نوٹیفکیشنز سے متعلق بتایا،
وکیل این ایچ اے نے معززعدالت کو بتایا کہ ہم نے زمین ایکوائر کرنے کے لیے پیمنٹ کر دی ہے ہمیں ابھی پوزیشن نہیں ملی۔
معززعدالت نے وکیل رئیس محمد ابراہیم سے استفسار کیا کہ آپ کی جگہ ایکوائر کرنے پراسس کون سی اسٹیج پر ہے،
معزز عدالت نے استفسار کیا،کیا آپ نے اپنی درخواست میں جگہ ایکوائر کیے جانے کا ذکر کیا ہے،
معزز عدالت نے استفسار کیا،کیا آپ نے اپنی درخواست میں جگہ ایکوائر کیے جانے کا ذکر کیا ہے،
جس پر وکیل رئیس محمد ابراہیم نے بتایا کہ میں نے ذکر کیا ہے میں اس کیس میں فریق نہیں بنتا تو حقوق متاثر ہوں گے،
جس پر جسٹس ثمن رفعت امتیازنے ریمارکس دیئے کہ پارٹی بنائیں اور میرٹ پر اس کے دلائل دیں،
وکیل وقار رانانے دلائل دیئے کہ ان کو تمام فورمز پر سنا گیا ہے کہ ٹھکیدار پہلے کام شروع کر چکا تھا میرے حصے کی زمین کا کچھ حصہ ایکوائر ہو چکا ہے،
معززعدالت نے استفسار کیاکہ آج ان کی زمین ایکوائر ہو گئی ہے یا نہیں؟ وکیل این ایچ اے نے کہاکہ زمین ایکوائرہوگئی ہے،
وکیل وقار رانا نے کہاکہ وجہ یہ تھی ہندوٹمپل جلایا گیا تو پولیس نہیں پہنچ سکی تھی میں نے انترچینچ کے لیے جگہ آفر کی، سپریم کورٹ نے کہا انٹرچینج بننا چاہیے میں نے دوبارہ آفر کی میری جگہ ساتھ لگتی ہے وہ لے لیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔