مریضوں کے لئے آن لائن پرچی کاحصول عذاب بن گیا

رحیم یارخان:حکومت کی جانب سے ہسپتال میں سرکاری ادویات کی چوری کی روک تھام کیلئے آنے والے مریضوں کے لئے آن لائن پرچی کاحصول عذاب بن گیا‘

سینکڑوں کی تعداد میں ہسپتال آنیوالے مریض بروقت پرچی نہ مل پانے کے باعث اذیت کاشکار‘ ہسپتال انتظامیہ آن لائن پرچی کی فراہمی کیلئے لگائے جانیوالے کاؤنٹر کی تعداد میں اضافہ کرے‘

مریضوں اورورثاء کامطالبہ حکومت کی پنجاب کی جانب سے پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جانیوالی مفت ادویات کی چوری کی روک تھام کیلئے پرچی آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا تھا جس کے لئے مریض پرچی کے وقت قومی شناختی کارڈنمبراندراج کیاگیا رائج کیئے جانے والے اس نئے نظام کے باعث شیخ زید ہسپتال میں آنیوالے سینکڑوں مریضوں‘ورثاء کو شدیدپریشانی اذیت کاسامنا کرناپڑرہاہے‘

پرچی کے حصول کیلئے لمبی لائنیں لگ جانے کے باعث بیشترمریض ورثاء وقت ختم ہوجانے کے باعث میڈیکل چیک اپ کے حصول کے بغیر ہی گھروں پر واپس جانے پر مجبورہورہے ہیں‘شدید گرمی کے باعث پرچی کاحصول انتہائی تکلیف دہ امر بن گیا ہے‘

آؤٹ ڈور میں میڈیکل چیک اپ کیلئے پرچی فراہم کرنے کاوقت صبح 8بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر ہے‘رائج کیئے جانے والے اس نظام کے باعث مریض‘ ورثاء اذیت کاشکار ہیں۔

زیادہ تر مریض ورثاء وقت ختم ہوجانے کے باعث چیک اپ کے بغیر ہی گھروں کوواپس جانے پر مجبورہوگئے ہیں مریضوں اورورثاء نے ہسپتال انتظامیہ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر پرچی کاؤنٹرکی تعداد میں اضافہ کیاجائے اور عملہ کی کمی کو فوری طورپر دورکرکے پرچی کے ذریعے میڈیکل چیک اپ کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button