رحیم یارخان: لیاقت پور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی 3افراد جاںبحق
رحیم یارخان ( ڈیسک )لیاقت پور کے موضع نور والا میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹ گئی حادثہ میں دو خواتین سمیت تین افراد جابحق ہو گئے
کشتی میں سوار سیلاب متاثرین کی تعداد 20 تھی جسے موضع نور والا میں پانی آجانے کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا،حادثہ میں دو خواتین کو مردہ حالت میں نکالا گیاجبکہ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے بچوں سمیت 13 افراد کو پانی سے نکالا اور سیلابی پانی میں بہہ جانے والوں کی تلاش جاری رکھی جسے اندھیرا ہو جانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا
جابحق بحق خواتین کی شناخت سکینہ مائی اور شاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے








