کرائے کے قاتل اوربااثر قبضہ مافیا کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں

رحیم یارخان: کرائے کے قاتل اوربااثر قبضہ مافیا کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کو گھر خالی کرنے اورجان سے ماردینے کی دھمکیاں،شکایات کے باوجودپولیس کی جانب سے ٹال مٹول،اگرمجھے یا میرے گھر والو ں کو کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دارپولیس،پروفیسر زاہد اسلم خان اور پراپرٹی ڈیلر وقار احمد کاہلوں ہونگے متاثرہ شہری کی پریس کانفرنس۔
اوورسیز پاکستانی ظفر اقبال چیمہ نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے رشتہ د اروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اوپر ہونے والے فراڈ کی داستان، کرائے کے قاتلوں کی طرف سے ملنے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں اور پولیس کی طرف سے تحفظ نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہوں میں نے 16 مئی 2018 کو گورنمنٹ خواجہ فرید کے پروفیسر زاہد اسلم خان اور پراپرٹی ڈیلر وقار احمد کاہلوں سے 10 مرلہ کا پلاٹ ”سلیم ولاز” سکیم کے نام پر خرید کیا اور اس پر مکان تعمیر کر دیااب پروفیسر زاہد اسلم خان اور وقار احمد کاہلوں اب میرے مکان پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں

گزشتہ دنوں ملزمان اسلحہ سے لیس ہوکر گھر کا تالا توڑ کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے پوئے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس دوران پکار 15 پر کال کرنے کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی، ملزمان بااثر اور سیاسی پشت پناہی ہونے کی وجہ سے دندتے پھر رہے ہیں اور پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی،

حالانکہ ملزمان کے ساتھ ایک پنچائیت میں بھی فیصلہ ہوچکا ہے لیکن ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے باربار مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ظفر اقبال چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس سٹی ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا ہمیں دھمکیاں دیتا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ مجھے ان قبضہ مافیا سے بچایا جائے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button