رحیم یارخان میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ
رحیم یارخان :بیٹوں کی رسم حنا کے موقع پر پابندی کے باوجود ڈانس پارٹی کا انعقاد،ہوائی فائرنگ،پولیس نے دو ڈانسرخواتین سمیت فنکشن میں شریک 8افراد کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج،
انداج کئے گئے مقدمہ میں دلہے بھی ملزم نامزد
۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شپ پولیس کو اطلاع ملی کہ چک 32این پی میں نوید جٹ کے دو بیٹوں علی اوروسیم کی رسم حنا کی تقریب میں ڈانس پارٹی جاری ہے اورہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف وہراس بھی پھیلایا جارہا ہے
جس پر پولیس کی بھاری نفری نے رسم حنا کی تقریب میں چھاپہ مارکر دوڈانسر خواتین سمیت 8ملزمان جہانزیب،ثانیہ بی بی،مہک بی بی،آصف،سوہانہ،محمد آصف،رشید احمد،شوکت کو گرفتار کر لیاجبکہ ملزمان امانت،مدثر،غلام مصطفی،حسن اقبال ودیگران موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے سونگ سسٹم بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے فرار ہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔