خواجہ فرید یونیورسٹی میں سمسٹر پراجیکٹس ایگزی بیشن کا انعقاد کیا گیا
رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر انجینئرنگ کے زیر اہتمام سمسٹر پراجیکٹس ایگزی بیشن کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلباو طالبات نے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پراجیکٹس پیش کئے جن میں شرکا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کوسراہا۔
نمائش میں تین مختلف کیٹیگریز کے پراجیکٹس پیش کئے گئے جن میں سافٹ ویئر،ہارڈویئر اور ربوٹک شامل ہیں۔ اس دوران روبوٹس کے درمیان ریس کا مقابلہ بھی کرایاگیا۔
نمائش میں پہلے سے ساتویں سمسٹر کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ اس دوران مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق نمائش کا مقصد طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیمان طاہرکی جامع اور مربوط پالیسیوں سے یونیورسٹی میں نصابی و ہم نصابی اور تحقیقی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
آخر میں نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد صہیب، ڈاکٹر سلیم اللہ، ڈاکٹر حفیظ ،ڈاکٹر اسلم خان،ڈاکٹر جلات خاں، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال،ڈاکٹر فرحان،ڈاکٹر بلال طاہر،ڈاکٹر جلیل الرحمان،ڈاکٹر حبیب اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔