انڈھڑ گینگ ،ڈی پی او محمد علی ضیاء نفری سمیت کچے میں
رحیم یارخان : ڈی پی او کیٹن(ر) محمد علی ضیاء کا کچے کا دورہ پولیس کمپس پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات، ڈی ایس پی صادق آباد شہنشاہ احمد خان کے ہمراہ علاقہ کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کچہ کے علاقہ کا دورہ کیا اس دوران ڈی ایس پی سرکل صادق آباد شہنشاہ احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے،
انہوں نے کچہ کے علاقہ کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر وہ کچہ میں قائم پولیس کمپس پر گئے اور وہاں تعینات پولیس نفری سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی،
انہوں نے پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں، بکتر بند اور اسلحہ کا بھی معائینہ کیا کہا کہ اہلکار اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت سے ادا کریں اور ہمہ وقت چوکس رہ کر علاقہ کی صورت حال پر کڑی نظر رکھیں۔
پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے کریک ڈاؤن 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان، بڑی تعدادمیں اسلحہ و منشیات برآمد مقدمات درج۔
ڈی پی او کیٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یکم تا 15 نومبر اپنی کارروائیوں کے دوران 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 چالو بھٹی شراب، 1675 لیٹر شراب، 10 کلو 530 گرام چرس، 15 گرام کرسٹل آئس، 1220 گرام بھنگ، 21 عدد پسٹل 30 بور، 5 عدد پستول 12بور، 03 عدد کلاشن کوف، 01 عدد پسٹل 9MM، 04 عدد رائفل 44 بور اور 197 راؤند و کار توس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی ہے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کی خاطر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی ڈی ایس پی سٹی اسلم خان سے ملاقات کارکردگی پر اظہار اطمینان۔ تفصیل کے مطابق مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک وفد نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے قلع قمع کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش جس پر وہ ان سے ملنے کے لیے آئے ہیں وفد میں جہانگیر گوندل، مون خان، پروفیسر سبزل شاہیں اور عظیم بخش مہر شامل تھے انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سٹی پولیس مزید بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔