رحیم یارخان:وکلاء کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنا کابینہ کی ذمہ داری ہے

رحیم یارخان:وکلاء کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنا کابینہ کی ذمہ داری ہے اوراس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن طلباء کے لئے بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے
ان خیالات کا اظہار صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ اورجنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے کنکورڈیہ کالج اورڈسٹرکٹ بار کے مابین کے(ایم اویو)دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے تحت اچانک وفات پاجانے والے وکلاء کے بچوں کوسو فیصدمفت تعلیم دی جائے گی اوراس کے علاوہ مختلف پروگرامزمیں پچاس فیصد کے زائد رعایت کے ساتھ مختلف کورسز کرائے جائیں گے

ڈسٹرکٹ بار تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اورمختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ وکلاء کے بچوں کوتعلیمی سہولیات دینے کے لئے معاملا ت تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ وکلاء کے بچے اعلیٰ جامعات وکالجز میں تعلیم حاصل کریں

جس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا ہمارا نصب العین ہے،تقریب سے کنکورڈیہ کالج کے پرنسپل ثاقب صادق،مارکیٹنگ منیجر شیخ فاروق نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کالج معیاری تعلیم کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ہم رحیم یارخان کے طلباء کو بین الااقوامی وقومی معیا ر کے مطابق تعلیم دیں بہترین سہولیا ت کے ساتھ بہترین اساتذہ مہیا کرنا کالج انتظامیہ کی بنیادی کاوشوں میں شامل ہے

آج کے یہ نوجوان کل ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس لئے ان کی بہترین آبیاری وقت کا تقاضہ ہے عنقریب ہماراکالج قانون کی تعلیم بھی دیا کرے گا اس سلسلہ میں وکلاء سے بھرپوراستفادہ حاصل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو بہترین تعلیم کے مواقع بہم پہنچا سکیں جو کہ اس سے پہلے ہمارے شہر میں میسر نہ ہیں تعلیم کے ذریعے ہی ہم امن وامان معاشی ترقی ودیگرمسائل پر قابوپا سکتے ہیں پڑھی لکھی قوم ہی اس ملک کو مسائلوں کے بھنورسے نکالے گی اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،

مرزاامین خان نے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کابینہ کی پہلے دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے وکلاء بھائیوں کے بچوں کے لئے بہترین تعلیمی انتظامات کریں تاکہ آجکل مہنگائی کے دورمیں ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اوراس کالج میں ہمیں بہترین پیکج دیا

اس میں کوئی شک نہیں نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے حوالے سے اپنا بھرپور کردارادا کر رہے ہیں اورضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی کم شرح خواندگی کو دیکھتے ہوئے ہر بندے کو اپنے بچوں کو تعلیم دینا ہوگی تاکہ ملک میں ترقی کا پہیہ رواں دواں ہو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنا ہوگا،

اس موقع آڈیٹر کامران آصف،ایگزیکٹو ممبر جام ابراہیم،فرحان عامر ایڈوکیٹس پروفیسر جام شہزاد،کوارڈینیٹر پروفیسرعبدالماجد بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button