رحیم یارخان میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان کی ناک کاٹ ڈالی

رحیم یارخان :پولیس کی فوری کارروائی تعلقات کے شبہ پر ناک کاٹنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقہ موضع بیٹ سوئی میں ملزم محمد اکرم کو شبہ تھا کہ حاجی احمد اس کی بھتیجی  (ش) پر بری نظر رکھتا اور اس سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں،

جس پر ملزم نے دیگر دو ہمرایان کے ساتھ مل حاجی احمد کو قابو کر کے اس کی ناک کاٹ ڈالی۔

طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل ہونے پر پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی حاجی احمد کا بیان ریکارڈ کیا

جس میں اس نے بتایا کہ وہ بیٹ سوئی کسی کام کے سلسلہ میں گیا تھا کہ ملزمان نے مسماۃ(ش) سے تعلقات کے الزام میں زبردستی گھر میں لے جا کر اس کی ناک کاٹ ڈالی اور تشدد  کا نشانہ بنایا

جس پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

رحیم یارخان :اینٹی وومن حراسمنٹ سیل کے تحت 1113 کالز پر کارروائی 300 مقدمات کا اندراج۔ 86 مقدمات خارج قرار، 33 کا مکمل چالان اور 125 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
آئی جی آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر خواتین کے تحفظ کے لیے اینٹی وومن حراسمنٹ سیل ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد عللی ضیاء کی زیر نگرانی فرائض سر انجام دے رہا ہے

جس میں تعینات عملہ ضلع بھر میں خواتین کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی مدد حاصل کرنے کے لیے پولیس ایمرجنسی پر کی جانے والی کالز کو فالو کرتا ہے اور اس پر کی جانے والی کارروائی کا فالو آپ لیتا ہے

جس میں کال پر جانے والے پولیس اہلکار اور کالر سے رابطہ کر کے اس کا ریکارڈ مین ٹین کیاجاتا ہے، یکم جنوری 2022 تا 31 مارچ تین ماہ کے دوران سیل ریکارڈ کے مطابق ضلع بھر سے 1113 کالز موصول ہوئیں جن پر پولیس فیلڈ سٹاف نے 100 فیصد ریسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہچے تو کچھ نے موقع پر معاملہ حل کر لیا،

کچھ نے دوبارہ رسپانڈڈ پولیس آفیسر کا فون آٹنڈ نہ کیا یا پھر فون بند کر لیا، اس دوران 3 ماہ میں 300 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 33 مکمل طور پر چالان عدالت ہو چکے ہیں،

56 نامکمل چالان پیش کیے گئے جبکہ 86 مقدمات میرٹ پر خارج ہوئے اور 125 مقدمات زیر تفتیش چلے آرہے ہیں جنہیں جلد میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے چالان عدالت کردیا جائے گا۔

پولیس کی بروقت کارروائی قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان زیر حراست، ملزمان نے تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں فائرنگ کر کے خان محمد نامی شخص کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔

ملزمان حیدر خان اور سکندر وغیرہ نے سابقہ مقدمہ کی رنجش پر گزشتہ روز الالصبح اقبال ٹاؤن کے رہائشی میر سیال کے گھرکے باہر مسلح اسلحہ آپہنچے اور اسے باہر بلوا کر جھگڑا شروع کر دیا شو واویلہ پر خان محمد و دیگر کئی مرد و زن بیچ بچاؤ کی خاطر آگئے ملزمان نے مشتعل ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی

جس کے نتیجہ میں خان محمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا جس کی اطلاع پولیس تھانہ ائیر پورٹ کو دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی ایس پی حسن  محمود جتوئی کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر وقاص احمد کے ہمراہ مراکز خریداری گندم کو دورہ، سکیورٹی معاملات اور دیگر امور پر گفتگو باہمی تعاون سے مراکز پر امن ماحول فراہم کرنے پر اتفاق۔

ایس ڈی پی او بھونگ سرکل ڈی ایس پی حسن محمود خان جتوئی نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر وقاص احمد کے ہمراہ مراکز خرید داری گندم رحیم آباد اور نواز آباد کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کنرولر نے ڈی ایس پی کو مراکز میں گندم سٹوریج کا انتظامات اور کپسٹی کے متعلق بریفنگ دی اور کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارہ میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے

مراکز پر سکیورٹی گارڈز کے بارہ میں بھی تفصیل سے بتایا جس پر ڈی ایس پی حسن  محمود نے انہیں کہا کہ دونوں مراکز کو جو تھانہ جات ڈیل کرتے ہیں

ان کے ایس ایچ اوز، بیٹ آفیسر اور محرر تھانہ کا نمبر مراکز انچارجز کو دے دیا جائے گا کسی بھی ایمرجنسی، بد امنی یا پھر نقص امن کی صورت حال اکا ندیشہ ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ صورت حال کو قابو میں رکھا جا سکے

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سرکل کے دورہ اور گشت کے دوران اچانک وزٹ بھی کرتے رہیں گے پولیس ہر وقت علاقہ میں موجود اور تیار ہے۔

اسسٹنٹ کنٹرولر فوڈ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عملہ کو خوش اخلاقی اور میرٹ پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے امید ہے کہ خریداری کا پراسس اچھے انداز میں مکمل کر لیا جائے گا، اگر ضروت پڑی تو پولیس کی مدد حاصل کی جائے گی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button