رحیم یارخان-پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
رحیم یارخان میں تھانہ بی ڈویژن پولیس کی فوری کارروائی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج
پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم احتشام خضر کشمیری سے پسٹل 30 بور اور چار راؤندبھی برآمد کر لیے،
پولیس نے ملزم کے خلاف پنجاب اسلحہ آرڈیننس 2015 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ملزم برآمد اسلحہ کا لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرنے سے قاصر رہا، گرفتار ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز آپ لوڈ کیں تھیں،
پولیس نے ویڈیوز اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،