میپکو حکام کی نااہلی,ہیلپ سنٹر عملہ صارفین کی کالز اٹھانے سے گریزاں

رحیم یارخان : حالیہ بارشوں نے وفاقی محکموں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، میپکو حکام کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح تباہ، شہری سب ڈویژنز میں بجلی بحالی تاخیر اور لوڈشیڈنگ کا شکار، ایس ڈی اوز اور ہیلپ سنٹر عملہ صارفین کی کالز اٹھانے سے گریزاں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں اور آندھی کی پشین گوئی کے باوجود میپکو رحیم یارخان سرکل نے ایڈوانس تیاریوں سے ہمیشہ نظر اوجھل رکھنا معمول بنا لیا ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد میپکو رحیم یارخان سرکل حکام کی نااہلی، غفلت سے صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، شہری حلقوں میں تمام سب ڈویژنز کی حدود میں بجلی ترسیل یقینی بنانے میں واپڈا حکام مکمل ناکام نظر آتے ہیں بلکہ ایس ڈی اوز بجلی بحالی یقینی نہ بنا سکے ہیں، 12 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحالی اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ درست نہ ہو سکا ہے جس کی وجہ سے صارفین سراپا احتجاج ہیں، صارفین کے مطابق ایس ڈی اوز اور ہیلپ سنٹر عملہ فون کالز سننا گوارا نہیں کرتا اور نہ ہی دفتروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں، صارفین نے وفاقی حکومت اور میپکو چیف سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button