ڈالر،پٹرول میں کمی سے ملک میں مہنگائی پرقابو پانے میں مدد ملے گی,عمر
رحیم یارخان:سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 262چوہدری محمد عمر جعفر نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
جس میں تنظیمی عہدیداروں سمیت حلقہ کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،چوہدری محمد عمر جعفر نے حلقہ کی عوام کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ جعفر آباد کے ن لیگی گھرانے نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے،ماضی گواہ ہے کہ رحیم یارخان میں سب سے زیادہ کام پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہوئے ہیں،
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملکی اکانومی اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں لگے ہوئے،انشاء اللہ ہم اس مقصد میں بہت جلد کامیاب ہو جائیں گے،ڈالر،پٹرول،گیس کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں موجودہ مہنگائی پرقابو پانے میں مدد ملے گی،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا دور حکومت ہوگا جس میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔