رحیم یارخان :فیملی کورٹ نے میاں بیوی میں صلح کروا دی۔
رحیم یارخان:ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پرفیملی کورٹ کی جانب سے دومدیون کو ایک ایک سال کی سزا۔تفصیل کے مطابق فیملی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ نور خاتون بنام محمد وقاص میں مدیون نے ڈگری کی رقم چار لاکھ پچانویں ہزارادا کرنی تھی اسی طرح دوسرے مقدمہ آمنہ بی بی وغیرہ بنام زاہد اقبال میں مدیون نے ڈگری کی رقم دولاکھ چالیس ہزارادا کرنی تھی جس پر بار با رعدالت کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے مگر مدیون عدالت پیش نہ ہوئے جس پرفاضل جج ندیم اصغر ندیم نے مدیون کی گرفتار ی کے لئے وارنٹ جاری کئے جس پر عدالتی بیلف نے مدیون کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جہاں دونوں مدیون نے رقم ادا نہ کرنے کا عذرپیش کیا جس پر عدالت نے دونوں مدیون کو ایک ایک سال کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوانے کے احکامات جار ی کر دیئے۔
حسینہ بی بی نے اپنے شوہر افتخار احمد کے خلاف گھریلو ناچاقی پر فیملی کورٹ میں دعویٰ کررکھا تھا جس پر عدالت کی جانب سے بچوں کے خرچہ نان ونفقہ کی ڈگری کی رقم مبلغ ایک لاکھ چالیس ہزاراداکرنے کے لئے مدیون کو نوٹس جاری کئے ہوئے تھے
جس پر سماعت کے دوران مدیون کے والد کا عدالت میں پیش ہوا اورعدالت سے استدعا کی وہ اس کا بیٹا اپنی بیوی کوگھر آبادکرنا چاہتا ہے جس پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے فریقین کے وکلاء کو دونوں فریقین کے درمیان بات جیت کے ذریعے صلح کروانے ٹائم دیا
جس پر دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے صلح کرلی اورمدعیہ حسینہ بی بی نے اپنے شوہر کو معاف کرتے ہوئے اپنا کیس واپس لینے کی درخواست کی اوراپنے سسر کے ساتھ اپنے گھر چلی گئی۔