رحیم یارخان :خود ساختہ پیک موبائل فون کی سیل

رحیم یارخان : خود ساختہ پیک موبائل فون کی سیل‘ (پی ٹی اے) سے غیر منظور شدہ موبائلز کی مد میں روزانہ عوام کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ‘ مختلف انعامات کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے لگے۔

چندرامی روڈ پر چار افراد رانا محمد علی اور اس کا بھائی رانا محمد حسنین پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ اور خود ساختہ پیک کئے ہوئے موبائل فروخت کرنے لگے۔

رحیم یار خان اور اس کی نواحی علاقوں میں سادہ لوح دیہاتی لوگوں کو بڑے بڑے انعامات کا جھانسہ دے کر روزانہ ہزاروں روپے بٹورنے لگے‘

فی موبائل قیمت 3800روپے رکھ دی جاتی ہے اور پیکنگ کے دوران اس میں کوپن چسپاں کردیا جاتا ہے جس پر دو سو سے پانچ سو روپے تک کا انعام رکھا ہوتا ہے‘

ایل سی ڈی‘ جوسر بلینڈر‘ڈنر سیٹ اور دیگر بڑے بڑے انعامات ڈسپلے کیئے ہوتے ہیں جس کے چکر میں آکر لوگ ایک ہزار روپے کا موبائل اور دو سو سے پانچ سو تک کا انعام وصول کرتے ہیں۔

باقی تقریباً دو ہزار سے پچیس سو روپے نوسربازوں کی جیب میں چلا جاتا ہے جس سے روزانہ عوام کو لالچ دے کر ہزاروں روپے کما رہے ہیں‘عوام کو سمجھ آتے ہی علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہ ڈیرے ڈال لیتے ہیں‘

پولیس تمام تر واقعہ سے با خبر ہوتے ہوئے بھی کارروائی سے گریزاں ہیں اور اپنا حصہ وصول کرلیتی ہے۔

اہلیان رحیم یارخان نے آر پی او بہاولپور اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے ان نوسربازوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button