اقرا کی صحتیابی تک علاج معالجہ کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی موذی مرض میں مبتلا چھ سالہ بچی کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے والدین کے ہمراہ بچی سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔
موضع جیند والی سردار گڑھ کی رہائشی 6سالہ اقراءموذی مرض میں مبتلا ہے جس کی تشخیص والدین کینسر بتاتے ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید کے ہمراہ بیماری میں مبتلاءبچی کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اقراءکی بیماری کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی۔
رحیم یارخان کی 6سالہ اقرا موذی مرض میں مبتلا،علاج کے لئے مدد کی اپیل #کشمیر_مانگے_تنویر_الیاس @UsmanAKBuzdar @PakPMO @HealthPunjabGov @DIO_RYK @DgprPunjab @punjab_dgpr @OfficialDGISPR #ZahirJaffar pic.twitter.com/yk3BS3JEzJ
— رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ (@rahimyarkhannet) July 29, 2021
انہوں نے بچی کے والدین کو کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی بچی کے تمام ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ بیماری کے حوالہ سے مکمل آگہی حاصل کی جا سکے اور کے بعد علاج معالجہ شروع کیا جائے گا جس کے تمام اخراجات انتظامیہ برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھرانے کی مدد کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید نے بتایا کہ بچی کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال میں داخل کرتے ہوئے علاج شروع کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری دفاترز میں بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ یا موبائل کوڈ دکھائے شہریوں کو سروسز فراہم نہیں کی جائیں گی ۔
ضلع ہذا کے تمام محکموں کے افسران حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں اور کسی بھی ایسے شخص کا سرکاری دفاتر میں داخل نہ ہونے دیں جس نے کورونا سے تحفظ کی ویکسین تاحال نہ لگوائی ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر زبیر احمد، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شیخ زید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایسے تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس و دیگر سٹاف کا بھی داخلہ ہسپتال میں بند کر دیں جنہوں نے تاحال ویکسین نہیں لگوائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات عوامی مفاد اور کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ہیں اور اس کا واحد حل زیادہ سے زیادہ افراد کا ویکسین ہونا ضرور ی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں شہریوں کی سہولت کے لئے شہری و دیہی علاقوں میں ویکسین سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ موبائل وین کے ذریعہ بھی شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان تحصیل کی شہری آبادی کو موبائل ویکسین کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں4لاکھ15ہزار500افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ گذشتہ روز ہوم ویکسین سروسز کے دوران400سے زائد افراد کو ان کے گھروں میں جا کر ویکسین لگائی گئی۔