خانپور پولیس خادم حسین کو انصاف نہ دلا سکی

رحیم یارخان : خان پور میں 8 ماہ قبل پر اسرار طور پر قتل ہونے والے 75 سالہ خادم حسین کے قاتل نہ مل سکے ، مقتول کے بھائی مقدمہ کے مدعی محمد حسین کی اصل قاتل ٹریس کرنے کی اپیل

 

یہ لرزہ خیز واردات 8 ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود بستی خان محمد میں ہوئی جہاں پر نامعلوم افراد نے مویشیوں کے بھانے میں سوئے ہوئے 75 سالہ خادم حسین کا گلہ کسی تیز دھار چیز سے کاٹ کر اس کا قتل کر دیا تھا اس قتل کا مقدمہ نمبر 1129/20 تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا ،
مقدمہ کے مدعی مقتول کے چھوٹے بھائی محمد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اپنے بھتیجوں نادر ، الطاف ، عمر پر شک ہے کہ انہوں نے باپ کو قتل کیا تھا ،

مقتول خادم نے قتل سے ایک روز قبل زمین فروخت کی تھی اور اس کے پاس 25 لاکھ نقدی تھی ،قتل کے بعد 25 لاکھ روپے کی رقم پر اسرار طور پر غائب ہوئی اور تاحال نہ مل سکی ہمیں شبہ ہے کہ بیٹوں نے پیسوں کے لالچ میں باپ کا قتل کیا تھا مدعی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے الزام علیہان کو 2 دفعہ گرفتار کیا مگر پیسے لے کر چھوڑ دیا ،

اگر پولیس انوسٹی گیشن میں الزام علیہان بے گناہ ہیں تو پھر اصل قاتل کون ہیں ؟، مدعی محمد حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس ، آر پی او بہاول پور ، ڈ ی پی او رحیم یار خان ،اے ایس پی خان پور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ، اگر بیٹے قاتل نہیں تو اصل قاتل ٹریس کیے جائیں تاکہ انصاف ہو سکے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button