سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سیاسی سفر
ملکی سیاست کا معتبر نام مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی۔
سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ سیاستدانوں کی بڑی تعداد ہر اقتدار والی جماعت کے ساتھ جڑنے کی عادی ہوچکی ہے لیکن وہیں سیاسی جماعتوں کے نظریات پر عمل پیرا سیاستدان ڈٹ کر اپوزیشن اور اقتدار میں پارٹیوں کا اثاثہ بنے ہوئے ہیں،
ملکی سیاست میں ایسا معتبر نام ضلع رحیم یارخان کے سیاسی قدآور شخصیت چوہدری جعفر اقبال کا بھی ہے جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہی سیاسی سفر جاری رکھا ہے،
آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں اور آپ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، چوہدری جعفر اقبال 1983 میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے اور ایک بنیادی گراس روٹ ليول سے اُپر آئے۔
بعد میں مشیر، وزیر، اسپیکر قومی اسمبلی جیسی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ 1988ء سے 1993ء تک پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگی کرتے رہے پھر 1993ء سے 1999ء تک قومی اسمبلی میں عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کیاجس کے بعد 2013 میں بلا مقابلہ سینیٹر بن کر خدمات کا سفر جاری رکھا،
چوہدری جعفر اقبال کو یہ اعزاز حاصل ہے کے وہ بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری جعفر اقبال کی مدبرانہ سیاست کی وجہ سے ہر سیاسی جماعت انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آپ نے ہمیشہ عوام دوست پالیسیوں پر یقین رکھا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں اہم حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،
ضلع رحیم یارخان کی تعمیر وترقی میں چوہدری جعفر اقبال کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور آپ کی خدمات کا پورا ضلع معترف ہے آپ میاں محمد نواز شریف کے بہت قریبی دوست اور وفادار ساتھی ہیں آپ کا گھرانہ ایک مکمل سیاسی مسلم لیگی گھرانہ ہے اور آپ گجر قوم کے چیف سردار بھی ہیں۔