سیاست دانوں کی ترجیحات میں بنیادی حقوق سے مطلق کوئی واضح پالیسی نہیں ،احمد محمود

رحیم یارخان :خان پور:سابق گورنر پنجاب اور صدر جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام منتخب نمائندوں اور سیاست دانوں کو ایک قومی ویژن کے تحت مل جل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی تاکہ تعلیم اور صحت کو فوکس کر کے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جاسکے
مگر بدقسمتی سے ہمارے سیاست دانوں کی ترجیحات میں انسان کے بنیادی حقوق سے مطلق کوئی واضح پالیسی نہ ہے
مقامی بار ایسوسی ایشن خان پور کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مقامی میرج ہال میں خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک وسائل کی دولت سے مالا مال ہے پہاڑوں کے گلشیئر دریاؤں کی روانی کا سبب بنتے ہیں دنیا کا یہ واحد ملک ہے جہاں قدرت نے تمام موسم یکجا کر دیئے ہیں
عوام میں محنت لگن اور کام کرنے کا جذبہ بھی موجود ہے مگر انہیں کوئی ایسی لیڈر شپ اور رہنمائی کی ضرورت ہے جو ان کا مسیحا بن کر دریا کے دوسرے کنارے تک پہنچا دے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد اعوان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور مسائل کی نشان دہی کے لئے میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ اگر انصاف کی فراہمی میں تاخیر کرے تو سارا عدالتی نظام ہی درھم برھم ہو جاتا ہے۔
عدلیہ کے تمام افسران عام آدمی کو فوری انصاف دلانے کے لئے ان کی سربراہی میں دن رات کوشاں ہیں اور اگر پورے ضلع میں اس حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو وہ خود براہ راست اس کے ذمہ دار ہوں اور وہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات سے گزارش کریں گے کہ اگر ہر شخص اپنے شعبہ اور اپنے محاز پر اپنے آپ کو اپنے ضمیر کے مطابق کردار ادا کرے تو پورے معاشرے سے کرپشن کا ناسور ختم کیا جاسکتا ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے شروع ہوا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری بار رانا وقاص اعظم نے ادا کیئے۔خطبہ استقبالیہ سابق صدر بار وگروپ لیڈر راؤ عبدالراؤف ایڈووکیٹ نے ادا کیئے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر بار میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء نے قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور وسائل کی کمی کے باوجود مقامی بار کے ارکان اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء نے تحریک پاکستان سے لے کر قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے موجودہ افسران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد اعوان کی قیادت میں بار اور بنچ کے تعلق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وکلاء سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں جس کے لئے وکلاء برادری ان کی شکر گزار ہے۔
اس موقع پر سابق صدر بار راؤ عبدالراؤف ایڈووکیٹ،جام ناصر فیاض ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکر ٹری صفدر بلال رحمانی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر میجر (ر)فرخ رضا خان ایڈووکیٹ،سابق ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالستار،میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ،حاجی محمد مراد خان،رئیس سہیل واحد کھوکھر،الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ،ملک مراد علی ایڈووکیٹ،سردار عبدالباسط خان ایڈووکیٹ،جام عبدالمجید ایڈووکیٹ،افضل دھرلہ ایڈووکیٹ،مرزا محمد امین ایڈووکیٹ،رائے مظہر کھرل ایڈووکیٹ، افضل صادق ایڈووکیٹ،جام ناصر فیاض،میاں عبدالرحمن صدیق صدر انجمن تاجران خان پور حاجی
مقبول احمد بھٹی سرپرست اعلیٰ کلاتھ مرچنٹس ملک محمد الیاس میاں نذیر احمد ۔ حاجی منیر احمد ۔محد احمد سبحانی ایڈووکیٹ،طارق خان جتوئی ایڈووکیٹ،محمود اختر علی چہورایڈووکیٹ،
راحیل عمران ایڈووکیٹ،جام منیر اختر شاہین ایڈووکیٹ،جام اللہ نواز ایڈووکیٹ،جام خالد رشید سمیجہ ایڈووکیٹ،میاں یحییٰ نواز ایڈووکیٹ،ڈاکٹر جام فیصل جمیل،جام محمد اجمل،عبدالستار خان،قمر اقبال جتوئی،جام عبدالمجید جاوید،راجہ اسدنسیم ایڈووکیٹ،محمد زبیر سبحانی ایڈووکیٹ،
سمیع الحق بھٹہ،میاں دلشاد،فاروق احمد بھٹی،نعیم مغل،کاشف امین،راؤ محمد شفیق فاروق احمد بھٹی ،اے ڈی خان،میاں امتیاز احمد، صدیقی بھائی،میاں شہزاد انور،ندیم اقبال رحمانی،غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ،
اے ایس پی خان پور سید سلیم شاہ،اسسٹنٹ کمشنر خان پور محمد یوسف چھینہ،طاہر خان ایڈووکیٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ رحیم یار خان سے وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button