درخت انسانی صحت اور ماحولیاتی اثرات کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں,جاوید اقبال
رحیم یار خان: پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چودھری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے جس آزاد اور فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی تھی پی ٹی آئی کی حکومت وطن عزیز کو دنیا کے نقشے پر ابھارنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور کامیاب ریاست بنانے کی طرف گامزن ہیں، درخت انسانی صحت اور ماحولیاتی اثرات کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانش سکول (گرلز) کیمپس میں 23 مارچ کے حوالے سے پودا لگاتے ہوئے کیا۔
انہوں نے قائد اعظم محمدعلی جناحؒ نے ہمیشہ پاکستانیت کو فروغ اور علم کے حصول پر زور دیا،پاکستان کے عوام عہد کریں کے وہ ذات پات، رنگ و نسل، مذہب و لسانیت سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنی شعار بنائیں گے،
پاکستان کی ترقی کا راز حب الوطنی میں پنہاں ہے،پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت وطن عزیز کوحقیقی معنوں می قائد اعظم ؒ کا کامیاب پاکستان بنانے کے لئے پرعزم ہے،
باہمت قومیں اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے مشکل فیصلے کرکے کامیابی حاصل کرتی ہیں۔
اس موقع پر دانش سکول (گرلز) کیمپس کی پرنسپل میڈم روبینہ بدر نے کہا کہ دانش سکول غریب، نادار اور ہونہار طالبعلموں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،
ادارہ ہٰذا میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما پر بھی بھر پور توجہ دی جاتی ہے،
حکومتی ہدایات کی روشنی میں سکول ہٰذا میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے،طالبعلموں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے بھر پور آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،
مستقبل کے معماروں کے لئے دانش سکول جیسی درسگاہوں کا قیام عمل میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمدشفیق کے صاحبزادے چودھری نعیم شفیق بھی ایم این اے چودھری جاوید اقبال وڑائچ کے ہمراہ تھے۔