ہندو برادری کو پورا استحقاق ہےتمام تہوار خوش اسلوبی سے منائے

رحیم یارخان:ڈی ایس پی خان پور او سیف اللہ خاں کورائی نے کہا ہے کہ ہندو برادری کو پورا استحقاق ہے کہ وہ اپنے تمام تہوار خوش اسلوبی اور آزادی سے منائے، پاکستان کی تمام اقلیتوں کے اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کسی بھی شہری کے ہوتے ہیں،

ہندو برادری کے بابا رام دیو جی کے عرس کی ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام دفاتر کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھلے ہیں جب بھی آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو آپ بلا جھجھک آ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ،آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او صاحب کو مکمل احساس ہے کہ جتنے حقوق کسی بھی دیگر پاکستانی کمیونٹی کے ہیں اتنے ہی آپ کے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ذات پات نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی سیاسی،مذہبی، معاشی اور ثقافتی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وطن عزیزمیں ہماری اقلیتی برادریوں کو بھی اپنے ثقافتی مذہبی تہوار منانے میں مکمل آزادی ہے، معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کسی قوم میں اتحاد کے جذبے سے زیادہ طاقت ور کوئی چیز نہیں ہے،

اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے 7من چوری اور دیگر لوازمات سندھ اور دور دراز سے آنے والے مہمانوں میں تقسیم کئے گئے، تقریب میں ایس ایچ او صدر شبیر جھورڑ، سابق چیئرمین یوسی مڈبھورہ جام عرض محمد، پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کے دادو رام، دینا رام، سابق ایم پی اے سیٹھ بارتھا رام، بھنور لعل جے پال، چھوٹورام ساگر، شگن لعل، لعل رام، مکیش کمار، مانا رام، منور لعل اور ہندوبرادری کی دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تقریب میں چولستانی فن کاروں نے بھجن اور مارواڑی و سرائیکی زبان میں گیت پیش کئے

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button