میت کو نہر سے گزار کر قبرستان لے کر جانے کا واقعہ کا نوٹس،پل کی تعمیر کا حکم

رحیم یار خان :نواحی علاقہ رکن پور میں میں میت کو نہر سے گزار کر قبرستان لے کر جانے کا واقعہ،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے نوٹس لے لیا،

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر نواحی علاقہ رکن پور میں عارضی پُل کی تعمیر کے لیے ٹیم روانہ کر دی۔

میت
میت

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ تحصیل رحیم یار خان کے دیہی علاقہ رکن پور میں میت کو نہر سے گزار کر قبرستان لیجانے کی نیوز نشر ہونے پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے نوٹس لیا تھا۔صوبائی وزیر خزانہ کی ہدایت پر رکن پور سمیت ضلع بھر میں عوامی سہولت کے لئے شہری و دیہی علاقوں میں مزید ایسے ایریاز کی نشاندہی کرکے برج بنائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، محکمہ انہار، تحصیل کونسلز، ہائی ویز، ایم اینڈ آر محکمہ جات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنونیئر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ہوں گے اور کمیٹی مختلف شہری و دیہی علاقوں میں عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے برج بنانے کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ رکن پور نہر میں برج کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا پہلے مرحلہ میں عارضی جبکہ بعد ازاں مستقل بنیادوں پر پختہ پُل تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے متعلقہ محکموں کی تکنیکی ٹیم کو موقع پر بھجوا دیا گیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button