خانپور میں 50 سالہ درندہ صفت انسان کی 10 سالہ بچے سے زیادتی
خان پور : 50 سالہ غیر شادی شدہ درندہ صفت انسان کی 10 سالہ بچے سے زیادتی، بچے کہ شور وا ویلا پر ملزم فرار تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی،
یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود ریاض کالونی میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ملزم نازک نے 10 سالہ ارشد کو زیادتی کا نشانہ بنادیا ، بچے نے چند روز قبل ملزم نازک سے 60 روپے کے آم ادھار لیے تھے،
ملزم نے بچے کو گھر آ کر پیسے دینے کا کہا تھا، آج عیدی ملنے پر بچہ ملزم نازک کو اسکے پیسے دینے اس کے گھر گیا تو ملزم نے بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا، بچے کے شور واویلا پر اہل علاقہ جمع ہو گئے، جیسے دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،
واقع کے بعد تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزم نازک کے خلاف مقدم 596/21 بجرم 377 درج کرتے ہوئۓ کاروائی شروع کردی ہے،