رحیم یارخان :شوہرنے اپنی پہلی سے مل کرتشددکرکے گھرسے نکال دیا
رحیم یارخان:تحصیل لیاقت پورچک 229/3Rکی رہائشی وزیراں بی بی کوشوہرنے اپنی پہلی سے مل کرتشددکرکے گھرسے نکال دیا، مال مویشی اوردیگرسامان کے ساتھ ساتھ بچے بھی چھین لیے، خاتون کی اپنے والداوروالدہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس، اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کامطالبہ،
تحصیل لیاقت پورچک 229/3R کی رہائشی وزیراں بی بی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں کوبتایاکہ اس کی شادی شمس نامی شخص سے تقریباً10سال قبل شادی ہوئی جوپہلے سے شادی شدہ تھااوربیوی بھی موجودتھی اس دوران میرے چاربچے پیداہوئے میراشوہراوراس کی پہلی بیوی نے میرے اوپرتشدداورزیادتی کوہمیشہ اپنامعمول بنائے رکھا،
گزشتہ دنوں اس نے شدیدتشددکرکے گھرسے نکال دیا، میرے 15عددگائیں، طلائی زیورات اوردیگرسامان سمیت میرے 4بچے بھی چھین لیے، عدالتوں میں رٹ دائرکرنے کے باوجودبھی پولیس میرے ساتھ تعاون نہیں کررہی اورنہ میرے بچے مجھے دلائے جارہے ہیں،
چندروزقبل میرے شوہرشمس کے حمایتی نذیراحمد، ارشد،عبدالواحد،کھنڈو، شبیراوردیگرافراد نے آکرمیرے والداوردیگراہل خانہ پرتشددکیااورمیرے والدکوالاٹ شدہ زمین تقریباًساڑھے 12ایکڑپرقبضہ کرنے کی کوشش کی،
معززین علاقہ کی مداخلت اورمنت سماجت پرچلے گئے اوردھمکیاں دیں کہ اس زمین پرہم قبضہ کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں کہیں بھی سنوائی نہیں ہورہی ہے ہم میڈیاکے ذریعے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرے بچے مجھے دلوائے جائیں جن کی عمریں تقریباًسات سال سے کم ہیں جن کوقانوناًبھی ماں کے ساتھ رکھنااس کاحق ہے اگرمجھے انصاف نہ ملااورمیرے بچے نابالغان مجھے نہ دلائے گئے تومیں وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے خودسوزی کرلوں گی۔