لیاقت پور میں جواں سال لڑکی زیادتی کا شکار

رحیم یارخان ۔لیاقت پور : بااثر وڈیروں کے بگڑے نوجوان نے جواں سال لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی وڈیروں کی طرف سے پولیس سے مل کر صلح کے لیے دباؤ

موضع بیٹ بلوچ تحصیل لیاقت پور کے محنت کش غلام اکبر کی 15 سالہ بیٹی سمیرا مائی کو علاقہ کے بااثر نوجوان طارق بھٹو نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ کھیت سے چارہ کاٹنے گئی ہوئی تھی

اس دوران ایک نامعلوم ملزم پہرا دیتا رہا مقدمہ کے مدعی غلام اکبر نے اپنی متاثرہ بیٹی سمیرا مائی، اہلیہ زہرا مائی اور برادر نسبتی محمد ریاض کے ہمراہ پریس کلب لیاقت پور میں میڈیاکو  بتایا کہ 24 جولائی کو اس وقوعہ کی ایف ائی آر تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں درج ہوئی
مگر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی بجائے اسے عبوری ضمانت کرانے میں سہولت کاری اور مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر کیس خراب کرنے کی کوشش کی،

پولیس نے طبی معائنے کے لیے بھی انہیں تحصیل ہسپتال کے کئی چکر لگوائے

غلام اکبر، محمد ریاض، سمیرا بی بی اور زہرا بی بی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ انہیں انصاف اور بااثر وڈیروں سے تحفظ فراہم کیا جائے،

تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے تفتیشی سب انسپکٹر میاں مطلوب کا موقف ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے مقدمے کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر یکسو کیا جائے گا

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button