9 مئی واقعہ میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

رحیم یار خان: پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی پارٹی نہیں، 9 مئی واقعہ میں ملوث مرکزی کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر مذاکرات کا ہونا بے معنی ہے

بانی پی ٹی آئی اگر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑ رہے ہیں تو نتیجے کا انتظار کرنا چاھیئے ابھی سے کسی کو ہیرو یا زیرو نہیں بنایا جائے،

12 ستمبر کو قومی حلقہ 171 میں ہونے والا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی جیالے پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید الدین کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلا رہے ہیں

پیپلز پارٹی آج ظاہر پیر کے مقام پر اپنی بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جیالے شام پانچ بجے جلسہ گاہ پہنچ جائیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر سابق ایم پی اے چودھری جاوید اکبر ڈھلوں سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 262 راجہ سولنگی و دیگر پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سینئر بزرگ شخصیت مقصود اشرف گیلانی، جام مختیار لاڑ، جام کبیر انڑ بھی موجود تھے قبل ازیں مخدوم سید احمد محمود سے شیعہ علما کونسل کے ضلعی وفد نے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ ضلعی صورتحال اور انتظامی امور اور اہل تشیع برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

وفد میں سید علمدار حسین نقوی ضلعی صدر،زوار حسین قریشی سئنیر نائب صدر،لالہ نذر حسین چیئرمین حیدری ٹرسٹ،عطا حسین جنرل سیکرٹری تحصیل لیاقت، مولانا جاوید حسین کولاچی نائب صدر،سبطین کھرل نائب صدر تحصیل لیاقت،سید تنویر حسین تحصیل صدر صادق آباد اور سید آصف نقوی جنرل سیکرٹری رحیم یار خان بھی شامل تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button