آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف اور سموگ سے آگہی کے لئے کارروائیاں جاری

رحیم یار خان: سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف اور سموگ سے آگہی کے لئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی ۔

انہوں نے شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور اسٹینڈز پر پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس، کرائے، اوور لوڈنگ کو چیک کیا جبکہ اس دوران انہوں نے مسافروں، ڈرائیورز اور شاہرات پر سفر کرنے والے شہریوں میں آلودگی سے تحفظ کی آگہی کے پمفلٹس تقسیم کیے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کابنیادی سبب مضر گیسز ہیں جو ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور فیکٹریاں خارج کرتی ہیں۔

یہی گیسز فضائی آلودگی کا سبب بنتے ہوئے قدرتی ماحول اور انسانی صحت کو خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کے احکامات او ر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں آلوگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے جس کے لئے چاروں تحصیلوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ، ایکسل لوڈ منیجمنٹ، کرایوں کا جائزہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی مالکان وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ویکس ورکشاپ سے حاصل کریں اور آلوگی کے خاتمہ میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔htps://rahimyarkhan.net

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button