رحیم یارخان میں یونی لیور کے ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری
رحیم یارخان : یونی لیور کے ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری، سال 2020 کا بونس طے، بارہ جولائی 2021 تک ملازمین کے اکائونٹس میں رقم ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ، یونی لیور ایمپلائز فیڈریشن پاکستان (سی بی اے) کے صدر سید ارشد کامران شاہ ودیگر عہدیداران کے جانب سے مذاکراتی ٹیم کو خراج تحسین اور ورکرز کو مبارکباد۔
یونی لیور کے ملازمین کے لئے سال 2020 کا بونس منظور کرلیا گیا ہے جس کے لئے مرکزی یونین کی مذاکراتی ٹیم اور فیکٹری انتظامیہ کے درمیان تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے،
گزشتہ روز یونی لیور ایمپلائز فیڈریشن پاکستان (سی بی اے) کے صدر سید ارشد کامران شاہ کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں مذاکراتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ فیکٹری ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے سید ارشد کامران شاہ نے کہا کہ ایمپلائز فیڈریشن ورکرز کے حقوق کیلئے ہمیشہ کی طرح پرعزم ہے اور آئندہ بھی ورکرز کو ان کا حق دلوانے میں پیش پیش رہی گی،
سید ارشد کامران شاہ کی صدارت ہونیوالے اجلاس میں جنرل سیکریٹری منظور خان، اجمل فرید، عامر الیاس، پرویز عباسی اور ایگزیکیٹو باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔
انفارمیشن سیکریٹری زاہد خان اور ڈپٹی سیکریٹری عمران اقبال ملک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2019 کا بونس 347133160 جبکہ 2020 کا بونس 399100160 ہے جس کا فرق 51927000 بنتا ہے جس کے مطابق اوسطاً 2019 میں 50000 جبکہ اوسطاً 2020 میں 57000 روپے اضافہ ہوا ہے، ملازمین اپنی 31 دسمبر 2020 کی بیسک تنخواہ کو 20.68 سے ضرب دیدیں تو ان کے بونس کی رقم نکل آئے گی۔