روٹری انٹریکٹ کلب روہی کے زیر اہتمام شجرکاری اور آگاہی مہم
رحیم یارخان: روٹری انٹریکٹ کلب رحیم یارخان روہی کے زیر اہتمام شجرکاری اور آگاہی مہم کے پہلے مرحلہ میں ناصرت کالونی کمیونٹی سنٹر،بھیل نگر میں پودے لگانے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کلب سپروائزر میڈم سمیرا حفیظ نے کہا کہ درخت انسان کا پیدائشی دوست، مددگار اورمفت آکیسجن فراہم کرنے والا واحد قدرتی ساتھی ہے اسکی قدر اور حفاظت کرنا،نئے پودے لگانا ہم سب کا اخلاقی اور لازمی فرض ہے۔
اس موقع پر انٹریکٹ چارٹرپریذیڈنٹ جوزیہ مریم اور سیکرٹری محمد احمد نے کہا کہ ہر بشر،دو شجر ہر برس پر عمل کرتے اور قومی فرض سمجھتے کسی بھی قسم کے مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے کم از کم دوپودے لگائے انکی آبیاری، پرورش اور پروان چڑھائے تو چند ہی برسوں میں ملک عزیز بھی کشمیر اورسویٹزر لینڈ بن سکتا ہے۔
اس موقع پر انٹریکٹ کلب ممبران نے کمیونٹی سنٹر میں لگائے گئے اور انکی نگہداشت اورحفاظت کا عہد کیا۔مقامی باشندوں نے نوجوانوں پر مشتمل روٹری انٹریکٹ کلب ممبران کے جذبہ خدمت کی تعریف کی اورانکی جانب سے لگائے گئے تمام پودوں کی آبیاری اور ہر طرح کی حفاظت کا یقین دلایا،
اس موقع پر کلب سپروائزر سمیرا حفیظ، پریذیڈنٹ جوزیہ مریم، سیکرٹری محمد احمد، میرل نور، ایمان فاطمہ، مشک فاطمہ، سیرت فاطمہ، قیس بن نعیم، محمد تاشفین،محمد فائق عثمان، ضیغم علی احمد، کمیونٹی سنٹر کے فوکل پرسن ضرار عسکری سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔