چیئرمین شپ کے دور میں 15ملین سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے

رحیم یار خان:چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریرز رحیم یار خان کے ایگزیکٹو ممبر اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت ڈاکٹر عمر جمیل نے کہا کے کے میرے دوسالہ چیئرمین شپ کے دور میں عوام الناس کو صحت کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے 15ملین سے زائد رقم خرچ کی گئی ہےاور رقم ذاتی  دوستوں نے خدمت خلق کے لیے پیش کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر چمبر خواجہ بشیر احمد،سینئر نائب صدر چوہدری خلیل احمد اور ایگزیکٹو ممبر میاں عارف بھی  ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ میں چمبر کے ساتھیوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کی اہم ذمہ داریاں سونپ کر مجھے خدمت کا موقع دیا

ذمہ داریاں ملتے ہی عوام کی خدمت کا کام شروع کیا تو بے شمار دوستوں نے اس مشن میں میرا ساتھ دیا لیاقت پور ترین حادثے  کے بعد کیمپ لگاکر زخمیوں کے علاج معالجے،رہائش اور کھانے پینے کا مکمل ذمہ لیا
اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے  افراد شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ سے لے کر لاشوں کو ان کے گھروں تک پہچانے کے لیے تمام بندوبست میں چمبر نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

اس میں تقریب 5لاکھ روپے چیرٹی سے حاصل کیے جبکہ چمبر کے فنڈز سے ایک روپہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔

2019میں کرونا کی وبا پھیلی تو اس وقت ماسک کی شدید کمی تھی ہم نے بھر پور تحریک پیدا کی اور ڈونیشن اکٹھی کرکے 30لاکھ روپے  مالیت  سے ماسک  خرید کر تمام عملے اور عوام میں تقسیم کیے سینٹائزرز گیٹ لگائے گئے۔

باڈی سوٹس کے ساتھ ساتھ اس خطرناک وبا میں چمبر کے ساتھی پیش پیش تھے۔پی پی بلاک میں بشتر کمرون میں اس سی نہیں تھے شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا  کے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس سی نہیں لگ رہے

 اس میں ہمارے چمبر کے چند دوستوں نے خاموشی سے 15لاکھ روپے فراہم کیے جس سے چند کمروں میں اس سی نہیں تھے لگادیے گئے۔

کرونا کے مریضوں کی  تشخیص کے لیے جرمنی سے مشینیں منگوائی ان بارہ مشینوں پر 20لاکھ روپے خرچ ہوئے اور یہ بھی چندہ ہمارے دوستوں نے ذاتی جیب سے دیا گائنی وارڈ کے لیے جدید الٹرا ساونڈ مشین ٹرالی اور فریج لے کردیا

 جس کے لیے دوست نے 9لاکھ دیے  اور میں نے اپنی جیب سے 2 لاکھ دیے  علاوہ ازیں مریضوں کو آکسیجن کی بہتر فراہمی کے لیے 8ماہ قبل ہائی فلو سیمی آٹو میٹک مشین منگوائیں اور اس کے دوسرے  فنڈ میں حال ہی میں 5مکمل آٹو میٹک مشینیں منگوائی گیں۔

جس پر 40لاکھ خرچ ہوئے۔یہ بھی ہمارے ای دوست نے اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرظ پر فراہم کیے  حال ہی میں صادق آباد کے قریبٹرین کے المناک حادثیمیں زخمی اور شہید ہونے والوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گیں اس پر بھی 5 لاکھ روپے خرچ آئے۔

علاوہ ازیں ویلنٹئر کی مدد سے کچھ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے ساتھ ساتھ دیگر فلٹروں پر 18لاکھ روپے کیے اس طرح ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کیئے جو مکمل طور پر ڈونیشن سے اکٹھے کیے ڈاکٹر عمر جمیل نے فری ڈائلاسز سنٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہ کے یہ میرا خواب ہے انشاء اللہ یہ سنٹر جدید مشینوں پر مشتمل ہوگا۔

40بیڈز پر مشتمل یہ سنٹر ایک بورڈآف گورنرز کے تحت ہوگا ایک سال  کے اند ر اندر اس کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ اس موقع پر صدر چمبر آف کامرس خواجہ بشیر احمد  اور سینئر نائب صدر چوہدری خلیل احمد نے کہا کے ڈاکٹر عمر جمیل نہ صرف چمبر کے ممبر ہین بلکہ ایک قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے بتایا کے چمبر آف کامرس کی سٹنیڈنگ کمیٹیوں کے لیے داکٹر عمر جمیل ایک مشعل راہ ہیں۔ ہمارا ادارہ ہر مشکل قت میں اپنے شہریوں کے ساتھ ہے۔

گزشتہ سال لاک ڈاون کے دوران چمبر آف کامرس نے 6کروڑ کا راشن تقسیم کیا اور بے شمار دیگر ایسے کام ہیں جو شہریوں کی فلاح بہبود کے لیے کیے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے سسٹنڈنگ کمیٹی برائیصحافت بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button