رئیس ممتاز مصطفیٰ نے اصولوں کی سیاست کی ہے:مخدوم معین الدین

رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 171 مخدوم معین الدین علی ہاشمی کی پی ٹی آئی امیدوار رئیس حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آمد،رئیس ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ کی وفات پر انکے رئیس حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ اور انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتح خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم معین الدین علی ہاشمی نے کہا کہ مرحوم رئیس ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ سینئیر قانون دان تھے اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو پروان چڑھایا اور وکلاء تحریکوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیا،ضلع رحیم یارخان کی وکلاء برادری اور سیاستدان انکے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر ہم وسیب کے باسی ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا ہمارا فرض بنتا ہے،موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم معین الدین علی ہاشمی نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی افراتفری اور عوام عدم سیاسی استحکام کا شکار ہو چکے ہیں،ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کو ناکوں چنے چبوا دئیے ہیں ہمیں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک صف میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور ملک کو مل کر چلانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کو ایک ہونا ہوگا تاکہ ملک معاشی مسائل سے نکل کر خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button